۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: تعلیم معصومین علیہم السلام کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑے رکھنے سے ہی انسان کی کامیابی ہے۔ ماہ مبارک رمضان کے ایام معاشرے کے تمام طبقات کے لیے اخلاق حسنہ کا درس دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں آسڑیلیا کے شہر کانبرا میں تبلیغی دورے پر ہیں، نے امام حسن (ع) سنٹر میں نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ھوئے کہا: صلح امام حسن مجتبی علیہ السلام ہمارے لیے ایک قرآنی پیغام ہے۔ جس پر معاشرے کے ہر انسان کا پابند رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: آج دنیا کا ہر انسان نفسا نفسی جیسے عالم سے گزر رہا ہے، روز بروز مشکلات میں اضافے کی بڑی وجہ دین الہی اور مذہب سے دوری ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کے قتل عام پر طاغوت اور استعمار جمہوریت کے نام پر عوام کی تذلیل کرتے ہیں۔ جس پر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو آواز بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبے میں مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی پر دہشگردی پر عالمی ادارے فلسطینی عوام کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: عادلانہ نظام ایک ایسا نظام ہے جس سے ہر طبقے کو انصاف اور بنیادی حقوق مل سکتے ہیں۔ امام امت رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رح) نے ایسا نظام متعارف کرایا تھا جسے آج ہر شخص محسوس کر رہا ہے۔ اسے سیاست علوی اور نظام ولایت سے پہچانا جاتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے موجودہ حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ امام حسن علیہ السلام کی سیرت و کردار کو اپنی مرتب کردہ پالیسیوں کا حصہ بنائیں تاکہ عوام کی صحیح جمہوریت کے ذریعہ خدمت کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .